امریکہ میں شٹ ڈاؤن 27 ویں روز میں داخل، ریپبلکنز اور ڈیموکریٹس میں ڈیڈ لاک برقرار

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی حکومتی شٹ ڈاؤن 27 ویں روز میں داخل ہوگیا۔
ریپبلکنز اور ڈیموکریٹس کے درمیان بجٹ پر ڈیڈ لاک برقرار رہا، امریکی صدر نے شٹ ڈاؤن کے دوران وفاقی فنڈز منجمد کئے، ہزاروں ملازمین کو بھی جبری رخصت پر بھیجا، فوجی و قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی تنخواہیں یقینی بنانے کیلئے رقوم منتقل کی گئیں۔سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے اقدامات کانگریس کے اختیارات کیلئے خطرہ بن رہے ہیں، ڈیموکریٹس نے ٹرمپ پرالزام لگایا وہ صرف اپنے پسندیدہ اداروں کو تنخواہیں دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ نیویارک کے ٹرانسپورٹ منصوبوں کے لئے 18 ارب ڈالر بھی روک لئے گئے تھے جبکہ کیلیفورنیا، واشنگٹن اور ہوائی سمیت 16 ریاستوں کے گرین فنڈز بھی منسوخ کردیئے گئے تھے۔دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ شٹ ڈاؤن کی صورت میں سرکاری ملازمین کو برطرفی اور لازمی سروسز کو برقرار رکھنے کے لئے چھانٹی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ڈیموکریٹس کے سینیٹ لیڈر چک شومر نے صدر ٹرمپ پر عوام کو ’’یرغمال‘‘ بنانے کا الزام لگایا اور کہا کہ شٹ ڈاؤن کو بطور ہتھیار استعمال کیا جارہا ہے، ان کے مطابق عوام چاہتے ہیں کہ ہیلتھ کیئر سبسڈی بحال ہو اور میڈیکیڈ کٹوتی واپس لی جائے۔ریپبلکن رہنما جان تھون نے الزام لگایا تھا کہ ڈیموکریٹس صدر ٹرمپ سے نفرت میں عقل کھو بیٹھے ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈیموکریٹس ہوش کے ناخن لے کر حکومت کھولنے میں کردار ادا کریں گے۔



  تازہ ترین   
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
عمان، ایران کا آبنائے ہرمز میں بلامعاوضہ آمدورفت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہم جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے: قطر
پاکستان کا عالمی برادری کیساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار
سوئٹزرلینڈ مذاکرات نتیجہ خیز رہے، ایران کے منجمد فنڈز فی الحال بحال نہیں ہوں گے: جے ڈی وینس
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر