سر کریک سے جیوانی تک سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں: سربراہ پاک بحریہ

راولپنڈٰی(نیشنل ٹائمز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کریکس کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور کہا کہ سر کریک سے جیوانی تک اپنی سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے آپریشنل اور جنگی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جدید ترین 2400 ٹی ڈی ہوورکرافٹ باضابطہ طور پر پاک میرینز میں شامل کر لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق نئے شامل کئے گئے ہوورکرافٹ مختلف ماحول میں مؤثر کارکردگی دکھانے کے حامل ہیں، یہ پلیٹ فارم زمین اور سمندر پر بیک وقت کارروائی کی منفرد صلاحیت سے لیس ہیں۔سربراہ پاک بحریہ نوید اشرف نے افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید پلیٹ فارمز کی شمولیت سمندری سرحدوں، کریکس کے دفاع کے غیرمتزلزل عزم کی مظہر ہے۔نوید اشرف کا کہنا تھا کہ سمندری مواصلاتی راستوں اور میری ٹائم سکیورٹی کا تحفظ محض عسکری ضرورت نہیں، یہ قومی خودمختاری، معاشی خوشحالی اور استحکام کی اساس بھی ہے۔نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ بحرِ ہند میں امن و استحکام کی ضامن اور قابلِ اعتماد قوت ہے، ہم اپنی خودمختاری اور سر کریک سے جیوانی تک اپنی سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتیں ساحلوں سے سمندر تک ہمارے غیرمتزلزل حوصلے کی طرح مضبوط ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے افغان طالبان کو دہشت گردی کی روک تھام کے لیے جامع پلان دے دیا
سر کریک سے جیوانی تک سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں: سربراہ پاک بحریہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصری صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
افغانستان کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہوتے تو کھلی جنگ ہے: وزیر دفاع
تمام صوبے ایک خاندان، بلوچستان کو ترقی میں برابر شریک کرنا ہوگا: وزیراعظم
محسن نقوی سے پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے: ترجمان پاک فوج
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور آج، دہشت گردی روکنے کیلئے نگرانی نظام پر بات ہوگی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر