چینی صدر 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک اے پیک اجلاس میں شرکت، جمہوریہ کوریا کا دورہ کریں گے

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین کے صدر شی جن پھنگ جمہوریہ کوریا کے صدر لی جے-میونگ کی دعوت پر 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک گیونگ جو میں اےپیک اقتصادی رہنماؤں کے 32 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے اور جمہوریہ کوریا کا سرکاری دورہ بھی کریں گے۔وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے یومیہ نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ اپیک ایشیا پیسیفک خطے میں اقتصادی تعاون کا سب سے اہم طریقہ کار ہے اور صدر شی کی شرکت اس خطے میں اقتصادی تعاون کو چین کی جانب سے دی جانے والی بڑی اہمیت کی عکاسی کرتی ہے۔گو کے مطابق صدر شی اہم تقاریر کریں گے اور متعلقہ ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ چین تمام فریقوں کے ساتھ مل کر علاقائی تعاون کو فروغ دینے اور ایشیا پیسیفک خطے میں اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرنے اور مل کر مشترکہ مستقبل کی حامل ایشیا پیسیفک کمیونٹی کی تعمیر کے لئے تیار ہے۔جمہوریہ کوریا کے سرکاری دورے کے حوالے سے گو نے کہا کہ چین اور جمہوریہ کوریا قریبی پڑوسی اور تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین جمہوریہ کوریا کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور جمہوریہ کوریا کے حوالے سے اپنی پالیسی میں استحکام اور تسلسل برقرار رکھتا ہے۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کاموں کیلئے وفاق 160 ارب روپے فراہم کرے گا:شہباز شریف
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران مقرر کر دیئے گئے
عالمی بینک کی پاکستان میں مہنگائی کی شرح 8.2 فیصد رہنے کی پیش گوئی
صارفین کیلئے اچھی خبر، ایل پی جی 50 روپے فی کلو سستی ہونے کا امکان
خیبر پختونخوا میں پائیدار امن کیلئے وفاق کا تعاون ضروری ہے: فیصل کریم کنڈی
امریکا کو آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے شرائط پوری کرنی ہونگی: ایران کا دو ٹوک مؤقف
افغان طالبان اہلکاروں کی چینی سرحد پر بھی دراندازی کی کوشش، چین کی سخت تنبیہ
شیبہ آئل فیلڈ پر حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوئے، سعودی وزارت توانائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر