ٹانک میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 8 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 خوارج مارے گئے۔
پنجاب فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہندوستانی پراکسی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران، اپنے دستوں نے خوارج کے مقامات کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد8 ہندوستانی سپانسر شدہ خوارج کو جہنم میں بھیج دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی سرگرم رہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے ویژن’عزمِ استحکام‘ (جیسا کہ نیشنل ایکشن پلان پر وفاقی سپریم کمیٹی کی طرف سے منظور شدہ) ہے، کے تحت انسداد دہشت گردی مہم کے طور پر علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے ہندوستانی سپانسر شدہ خارجیوں کے خاتمہ کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں اور غیر ملکی حمایت یافتہ شرپسندوں کا ملک سے ختم کے لیے پوری قوت سے آپریشن جاری رہے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے افغان طالبان کو دہشت گردی کی روک تھام کے لیے جامع پلان دے دیا
سر کریک سے جیوانی تک سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں: سربراہ پاک بحریہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصری صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
افغانستان کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہوتے تو کھلی جنگ ہے: وزیر دفاع
تمام صوبے ایک خاندان، بلوچستان کو ترقی میں برابر شریک کرنا ہوگا: وزیراعظم
محسن نقوی سے پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے: ترجمان پاک فوج
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور آج، دہشت گردی روکنے کیلئے نگرانی نظام پر بات ہوگی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر