پاکستان کا اقوام متحدہ سے شام میں سیاسی منتقلی کیلئے پابندیاں نرم کرنے کا مطالبہ

نیویارک(نیشنل ٹائمز) پاکستان نے اقوام متحدہ سے شام کی سیاسی منتقلی کی مدد کیلئے پابندیاں نرم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل نمائندہ عثمان جدون نے 15 رکنی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 14 سالہ تباہ کن خانہ جنگی کے بعد ملک میں امن و استحکام کی راہ ہموار ہو سکے، انہوں نے کہا کہ ہم اقتصادی بحالی، تعمیر نو اور دوبارہ انضمام کو قابل بنانے کے لئے شام پر پابندیوں میں نرمی کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔عثمان جدون نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شام کی حکمرانی میں بہتری لائی جائے تاکہ ان اہداف کے حصول کے لئے ٹھوس نتائج سامنے آئیں، پاکستانی مندوب نے کہا کہ حال ہی میں شام کی پیپلز اسمبلی کے انتخابات کا انعقاد ملک میں سیاسی عمل کے فروغ اور ریاستی اداروں کی بحالی کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔مستقل نمائندہ نے اس بات کی امید ظاہر کی کہ وہ علاقے جہاں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر انتخابات مؤخر ہوئے، وہاں جلد انتخابات کرا نے کے قابل ہو جائیں گے تاکہ پورے ملک میں جامع سیاسی شمولیت ممکن ہو سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ شامی ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف ) جو کرد ملیشیاؤں اور دیگر گروہوں پر مشتمل اتحاد ہے اور مرکزی حکومت کے درمیان ہونے والا حالیہ معاہدہ ایک اہم پیش رفت ہے، جس کے تحت ایس ڈی ایف کے دستوں کو قومی فوج میں شامل کیا جا رہا ہے۔عثمان جدون نے کہا کہ مرکزی حکومت کا دائرۂ اختیار ملک کے تمام حصوں، خصوصاً سویدا، حلب اور دیر الزور جیسے علاقوں تک پھیلایا جائے تاکہ وہاں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جا سکے۔انہوں نے شام کے عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ قومی کوششوں اور عالمی برادری کی لازمی حمایت کے ذریعے شام ایک مضبوط، پُرامن اور خوشحال ملک کے طور پر ابھرے گا۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ پاکستان شام کے عوام کے خود مختار فیصلوں کا احترام کرتے ہوئے شامی قیادت میں اور شامی ملکیت والے سیاسی عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر