جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی دہشتگردی تھم نہ سکی، مزید ایک فلسطینی شہید

غزہ(نیشنل ٹائمز) جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی دہشتگردی تھم نہ سکی، غزہ میں ڈرون حملہ اوراسنائپر فائرنگ کے واقعات،ایک فلسطینی شہید، متعدد زخمی ہوگئے۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں شہدا کی تعداد 68 ہزار 234 ہوگئی جبکہ 1 لاکھ 70 ہزار 373 فلسطینی زخمی ہیں، اسرائیل سے موصول 54نامعلوم فلسطینیوں کی میتیں اجتماعی قبر میں دفن کردی گئیں، بعض میتوں پر تشدد اور پھانسی کے نشانات پائے گئے۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے باوجود رفاہ بارڈر کراسنگ بند ہے، رفاہ بارڈر بند ہونے سے 15ہزار سے زائد فلسطینی طبی امداد کےمنتظر ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ شہر میں امدادی کارروائیاں شروع کرنے کیلئے 9تقسیم مراکز تیار کرلیے گئے ہیں، دیر البلح اور خان یونس میں 30ہزارسے زائد گھرانوں کوغذائی امداد فراہم کی گئی، جنوبی غزہ میں 4نئے شمسی توانائی سےچلنے والے واٹر پلانٹس نصب کیے گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر