غزہ امن فورس کا حصہ بننے کیلئے متعدد ممالک تیار ہیں: امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ متعدد ملک غزہ کے لیے بین الاقوامی فورس میں حصہ لینے کو تیار ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق اسرائیلی پارلیمنٹ کے اقدام کو غزہ معاہدے کے لیے خطرناک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ امریکا کی درخواست پر برطانوی فوجیوں کو غزہ امن منصوبے کی نگرانی کےلیے اسرائیل میں تعینات کردیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی فوج کے ایک سینئر کمانڈر اور محدود تعداد میں فوجیوں کو امریکا کی درخواست پر غزہ امن منصوبے کی نگرانی کےلیے اسرائیل بھیجا گیا ہے۔اس سے قبل امریکی سینٹ کام کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا تھا کہ غزہ امن منصوبے کی نگرانی کے لیے روانہ ہونے والے 200 فوجیوں میں امریکی فوجی شامل نہیں ہوں گے۔واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو امن معاہدے کو مستحکم کرنے کے لیے اسرائیل کا دورہ کرنے جا رہے ہیں، وہ اسرائیل کی دائیں بازو کی قیادت کے حامی رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر