اسرائیل کے جنوبی لبنان پر فضائی حملے، حزب اللہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

بیروت (شِنہوا) اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان کے جنوب میں فضائی حملے کئے ہیں۔
لبنان کی قومی نیوز ایجنسی(این این اے) کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ڈرونز نے جنوبی لبنان کے علاقے الزہرانی کے دیہات، بیروت اور اس کے جنوبی نواحی علاقوں پر بڑے پیمانے پر نچلی پروازیں کیں۔
اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ انہوں نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے “دہشت گردی سے متعلقہ ڈھانچے” کو نشانہ بنایا ہے اور گروپ پر ملک کے جنوبی حصے میں دوبارہ منظم ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔
آئی ڈی ایف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ڈھانچے کی موجودگی اور حزب اللہ کی دہشت گرد سرگرمیاں اسرائیل اور لبنان کے درمیان طے شدہ مفاہمت کی خلاف ورزی ہیں۔
حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی 27 نومبر 2024 سے نافذ العمل ہے جس سے ان سرحد پار جھڑپوں کا خاتمہ ہوا جو غزہ جنگ کے آغاز کے بعد شروع ہوئی تھیں۔
تاہم جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج وقتاً فوقتاً لبنان کے اندر حملے کرتی رہی ہے جن کا جواز حزب اللہ کے “خطرات” کو نشانہ بنانا بتایا جاتا ہے جبکہ اسرائیلی افواج نے لبنانی سرحد کے ساتھ 5 مقامات پر اپنی موجودگی برقرار رکھی ہے حالانکہ مکمل انخلا کی آخری تاریخ 18 فروری کو ختم ہو چکی ہے۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر