سعودیہ: ضوابط کی خلاف ورزیوں پر 10 ریکروٹنگ ایجنسیاں سیل، 27 کے لائسنس منسوخ

ریاض(نیشنل ٹائمز)سعودی عرب کی وزارتِ افرادی قوت نے رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران ضوابط کی خلاف ورزیوں پر 10 ریکروٹنگ ایجنسیوں کو سیل اور 27 کے لائسنس منسوخ کر دیئے گئے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ افرادی قوت کی تفتیشی ٹیموں نے گزشتہ روز رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران 37 ریکروٹنگ ایجنسیوں میں خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں۔مقررہ ضوابط پرعمل درآمد نہ کرنے والی 10 ایجنسیوں کو سیل جبکہ 27 ایجنسیوں کے لائسنس منسوخ کر دیئے گئے، دی گئی مہلت کے دوران خلاف ورزیوں کو درست نہیں کیا تھا۔ریکارڈ کی جانے والی خلاف ورزیوں میں صارفین کی شکایات پرتوجہ نہ دینا، ریکروٹننگ کے ضوابط پرعمل نہ کرنا اور صارفین کو واپس کی جانے والی رقم میں تاخیر کرنا شامل تھا۔وزارت کا کہنا ہے کہ افرادی قوت کی ایجنسیوں کی نگرانی کا عمل مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جاتا ہے، تفتیشی ٹیمیں معمولی سے معمولی خلاف ورزی کو بھی ریکارڈ کرتی ہیں۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر