ٹرمپ پیوٹن ملاقات کا مقام کس نے چنا؟ صحافی، تمہاری ماں نے: وائٹ ہاؤس ترجمان

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ صحافی کے سادہ سے سوال کا انتہائی بدتمیزی سے غیر معمولی جواب دے کر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جب ایک رپورٹر نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان سے سوال پوچھا کہ ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات کے لیے ہنگری کے شہر بداپیسٹ کا انتخاب کس نے کیا؟ تو وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے جواب دیا، ’’تمہاری ماں نے۔‘‘رپورٹ کے مطابق جب وائٹ ہاؤس کی ترجمان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نے یہ جواب مزاح کے طور پر دیا ہے، تو کیرولین لیویٹ کا کہنا تھا کہ آپ بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ایک انسان ہیں جو خود کو صحافی کہتے ہیں۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ میرے لیے یہ بات مزاح ہی ہے کیونکہ کوئی آپ کو سنجیدہ نہیں لیتا، یہاں تک آپ کے ساتھی بھی آپ کو سنجیدہ نہیں لیتے، مجھ سے فضول سوال کرنا بند کریں۔واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی ہم منصب ولادمیر پیوٹن سے ٹیلی فون پر طویل گھنٹہ گفتگو ہوئی تھی جس میں دونوں نے ہنگری کے شہر بداپیسٹ میں ملاقات پر رضامندی ظاہر کی تھی۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر