عالمی امن کے خواہاں، نہیں چاہتے تیسری جنگ عظیم شروع ہو: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نہیں چاہتا دنیا میں تیسری جنگ عظیم شروع ہوجائے، عالمی امن کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو خوش قسمتی سے اپنے یرغمالی واپس مل گئے ہیں، میں 8 جنگیں روک چکا ہوں اور نویں جنگ بھی روکنا چاہتا ہوں، روس یوکرین نویں جنگ ہے جسے میں روکنے کی کوشش کررہا ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ صدر بائیڈن ایک بےوقوف شخص تھا اس نے جنگیں رکوائیں نہیں بلکہ شروع کرائیں، امید ہے روس یوکرین کی جنگ جلد روکنے میں کامیاب ہوجائیں گے تاکہ یورپ کو استحکام مل سکے۔ٹرمپ نے زور دیا کہ وہ دنیا میں تیسری جنگِ عظیم کے آغاز کے سخت خلاف ہیں اور عالمی امن کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی ڈائریکٹر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے اب تک 8 جنگیں رکوائیں جن میں سے 6 جنگیں ٹیرف کے ذریعے روکی گئیں، ٹیرف ہماری سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہیں۔انہوں نے ایک بار پھر ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران 7 طیارے گرائے گئے اور دونوں ممالک ایٹمی جنگ کے قریب پہنچ گئے تھے، واضح بتا دیا تھا جنگ کریں گے تو امریکا تجارت بند کر دے گا۔صدر ٹرمپ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ مہینوں میں آٹھ جنگیں روکیں لیکن اس کے باوجود انہیں نوبیل انعام نہیں ملا۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر