انسانیت کیخلاف جرائم، شیخ حسینہ کیلئے سزائے موت کی درخواست

ڈھاکہ(نیشنل ٹائمز) بنگلہ دیش کے پبلک پراسیکیوٹر نے 78 سالہ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے لیے سزائے موت کی درخواست کردی۔
شیخ حسینہ پر 2024 میں ہونے والے مظاہروں کو دبانے کا حکم دینے کے الزام میں غیر حاضری میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے، حکومت کی جانب سے مظاہرین کے خلاف اقدامات میں سیکڑوں افراد جاں بحق ہوئے تھے۔پبلک پراسیکیوٹر تاج الاسلام نے سماعت کے دوران کہا کہ ہم زیادہ سے زیادہ سزا کا مطالبہ کر رہے ہیں، معمولی قتل کے لیے سزائے موت ایک معمول ہے، 1,400 قتلوں کے لیے وہ 1,400 مرتبہ پھانسی کی مستحق ہیں، وہ ایک تجربہ کار مجرم ہیں جس نے اپنی بربریت پر کوئی پچھتاوا نہیں دکھایا، ان کا واحد مقصد مستقل طور پر اقتدار میں رہنا تھا۔بنگلہ دیش میں توقع کی جا رہی ہے کہ ڈھاکہ کی عدالت شیخ حسینہ کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم پر آئندہ ہفتوں میں اپنا فیصلہ جاری کرے گی، شیخ حسینہ نے پندرہ سال تک ملک پر حکومت کی تھی، اگست 2024 میں طلبہ کے مظاہروں کے نتیجے میں حکومت مخالف مظاہروں کے بعد انہیں اقتدار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق بدامنی کے دوران کم از کم 1,400 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں سے زیادہ تر سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہوئے جاں بحق ہوئے تھے۔سابق وزیراعظم اپنی برطرفی کے بعد سے ہمسایہ ملک بھارت میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں، بنگلہ دیشی عدالتوں نے شیخ حسینہ کے کئی وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں لیکن بھارت نے اب تک ان پر عمل درآمد سے انکار کیا ہے۔اس مقدمے کے آغاز پر جون میں جاری ہونے والے ایک بیان میں حسینہ کی عوامی لیگ پارٹی نے اس مقدمے کی مذمت کرتے ہوئے اسے دھوکہ قرار دیا اور اپنے خلاف لگائے گئے تمام الزامات کو واضح طور پر مسترد کر دیا۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر