مصر کا امریکا اور دیگر شراکت داروں سے ملکر غزہ میں تعمیر نو کا اعلان

شرم الشیخ (نیشنل ٹائمز) مصری صدر عبدالفتح السیسی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن دو ریاستوں کے عملی قیام سے جڑا ہے۔
مصری صدر عبدالفتح السیسی نے شرم الشیخ میں غزہ امن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی اور اسرائیلی شہریوں کا مستقبل پر امن ہونا چاہئے، مصر میں کانفرنس کی میزبانی کا مقصد غزہ کی تعمیر نو ہے۔عبدالفتح السیسی کا مزید کہنا تھا کہ مصر، امریکا اور دیگر شراکت داروں سے مل کر غزہ میں تعمیر نو کرے گا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غزہ امن معاہدہ صرف جنگ کا اختتام نہیں بلکہ ایک نئی امید اور مشرق وسطیٰ کے ایک نئے تاریخی دور کا آغاز ہے۔اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ لوگوں کو لگ رہا تھا ہم غزہ میں امن کی کوششوں پر وقت ضائع کر رہے ہیں، غزہ میں توجہ اب تعمیر نو کی طرف ہونی چاہئے، اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی تاریخ ساز لمحہ ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بندوقیں خاموش ہو رہی ہے، امن آرہا ہے، عرب اور مسلم ممالک نے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے زور ڈالا ہے، لوگوں کو لگ رہا تھا ہم غزہ میں امن کی کوششوں پر وقت ضائع کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر