چین کے کینٹن میلے میں درآمدی اشیاء کی بڑی تعداد میں آمد

گوانگ ژو (شِنہوا) 138 ویں چین درآمدی و برآمدی میلہ جسے کینٹن میلہ بھی کہا جاتا ہے، کے لئے 72 کھیپوں پر مشتمل درآمدی اشیاء 16 ستمبر سے 11 اکتوبر کے درمیان چین پہنچ چکی ہیں جن کی مجموعی مالیت تقریباً 39 لاکھ 60 ہزار یوآن (تقریباً 5 لاکھ 57 ہزار 370 امریکی ڈالر) ہے۔
گوانگ ژو کسٹمز کے حکام کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے میلے کی تاریخ قریب آ رہی ہے مزید نمائشی اشیاء کی آمد متوقع ہے۔
138 واں کینٹن میلہ 15 اکتوبر سے چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت گوانگ ژو میں شروع ہو گا جس میں 30 ہزار مربع میٹر پر محیط درآمدی نمائش کا علاقہ مختص کیا گیا ہے۔
نمائشی اشیاء 13 ممالک اور خطوں کے 222 نمائش کنندگان کی جانب سے آ رہی ہیں جن میں مصر، ترکی، تھائی لینڈ اور جاپان شامل ہیں اور ان میں کچن اپلائنسز، ہارڈ ویئر ٹولز اور مشینری آلات جیسی اشیاء شامل ہیں۔
نمائش کے عمل کو آسان بنانے کے لئے گوانگ ژو کسٹمز نے خصوصی سہولتی اقدامات متعارف کروائے ہیں جن میں ضمانت کی شرط سے استثنیٰ، موقع پر نگرانی اور ترجیحی کلیئرنس کے لئے گرین چینلز شامل ہیں تاکہ داخلے سے لے کر نمائش کے بعد کے مراحل تک موثر کسٹمز سروس یقینی بنائی جا سکے۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر