چینی سیاحتی شہر ژانگ جیاجے اورسنگاپور کے درمیان نئی براہ راست پرواز کا آغاز

چھانگشا (شِنہوا) چین کے وسطی صوبے ہونان کے سیاحتی شہر ژانگ جیاجے اور سنگاپور کے درمیان براہ راست فضائی روٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یہ نیا فضائی راستہ ایئربس اے320 اور اے 321 طیاروں کے ذریعے چلایا جا رہا ہے اور منگل، جمعرات اور ہفتہ کو آمد و رفت کی پروازیں فراہم کرتا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2024 میں ژانگ جیاجے نے 183 ممالک اور خطوں سے سیاحوں کا خیرمقدم کیا۔ سنگاپور اس سال شہر میں آنے والے غیر ملکی سیاحوں کا ساتواں بڑا ذریعہ رہا جہاں سے تقریباً 81 ہزار سیاح آئے۔
ژانگ جیاجے جو اپنی حیرت انگیز ریتلے پتھروں کی ستون نما چٹانوں اور فلم اواتار سے متاثرہ مناظر کے لئے مشہور ہے، نے بین الاقوامی سیاحتی منڈی کو روایتی ذرائع سے آگے بڑھا دیا ہے۔
ژانگ جیاجے حہ ہوا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نائب جنرل منیجر حہ چھاؤ نے کہا کہ اس سال چین کی ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی کی مسلسل بہتری کے ساتھ ژانگ جیاجے نے 15 بین الاقوامی یا علاقائی مسافر روٹس کا آغاز کیا ہے۔
حہ کے مطابق حہ ہوا ایئرپورٹ اب سیئول، جکارتہ، بینکاک، سنگاپور اور ہانگ کانگ سمیت 11 غیر ملکی شہروں سے منسلک ہے اور ہفتہ وار 103 سے زائد پروازوں کو سنبھال رہا ہے۔
ژانگ جیاجے چین کا ایک معروف سیاحتی مقام ہے جہاں وولنگ یوآن پر فضا علاقہ یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل ہے۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر