غزہ میں انسانی امداد پر تمام پابندیاں فوری ختم کی جائیں: برطانوی وزیراعظم

لندن(نیشنل ٹائمز) برطانیہ کے وزیرِ اعظم سر کیر اسٹارمر نے غزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر اتفاق کی خبر پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر معاہدے کے طے پانے کی خبر کا خیرمقدم کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ایسا لمحہ ہے جو پوری دنیا کے لیے خوشی اور سکون کا باعث ہوگا، لیکن خاص طور پر مغویوں، ان کے اہلِ خانہ اور غزہ کی شہری آبادی کے لیے جنہوں نے گزشتہ دو سال میں ناقابلِ بیان مُشکل حالات اور مصائب کا سامنا کیا ہے۔کیئر سٹارمر کا مزید کہنا ہے کہ میں مصر، قطر، ترکی اور ریاستہائے متحدہ کی انتھک سفارتی کوششوں کا شکر گزار ہوں، جنہیں ہمارے علاقائی شراکت داروں نے تعاون فراہم کیا تاکہ اس اہم پہلے قدم کو یقینی بنایا جا سکے، اس معاہدے کو اب بلا تاخیر مکمل طور پر نافذ کیا جانا چاہئے اور اس کے ساتھ ہی غزہ میں زندگی بچانے والی انسانی امداد پر تمام پابندیاں فوری طور پر ختم کی جانی چاہئیں۔برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم تمام فریقین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے کیے گئے وعدوں کو پورا کریں، جنگ ختم کریں اور تنازع کے منصفانہ اور دیرپا خاتمے کے لیے بنیاد قائم کریں، تاکہ طویل مدتی امن کے لیے ایک پائیدار راستہ اختیار کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ ان فوری اقدامات اور امن منصوبے کے مکمل نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے اگلے مذاکرات کے مرحلے کی حمایت کرے گا۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر