مخالفت کے باوجود ٹرمپ انتظامیہ نے نیشنل گارڈ الی نوائے بھیج دیئے

ٹیکساس(نیشنل ٹائمز) ریاستی انتظامیہ کی مخالفت اور مقدمات دائر کیے جانے کے باوجود ٹرمپ انتظامیہ نے نیشنل گارڈ الی نوائے بھیج دیئے۔
ٹیکساس سے آئے اہلکاروں نے پوزیشن سنبھال لی، نیشنل گارڈ کو امریکی فوج کے ریزور سینٹر میں ٹھہرایا گیا ہے۔ٹرمپ انتظامیہ مختلف ریاستوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کررہی ہے تاہم ڈیموکریٹک ریاست میں نیشنل گارڈ کی تعیناتی کا سبب نہیں بتایا گیا۔شکاگو میں جرائم کی شرح کم ہونے کے باوجود امریکی صدر کا دعویٰ ہے کہ ریاست الی نوائے کی صورتحال افغانستان سے بھی بدتر ہے۔امریکا میں ڈیڑھ سو برس سے نافذ قانون کے تحت فوج کو داخلی قوانین لاگو کرنے کی اجازت نہیں تاہم صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ بغاوت ایکٹ نافذ کریں گے جس کے نتیجے میں صدر کو یہ حق حاصل ہوتا ہے کہ وہ ان ریاستوں میں فوج بھیجیں جو بغاوت نہیں روک پا رہیں یا وفاقی قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب ہورہی ہیں۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر