چینی وزیراعظم ورکرز پارٹی آف کوریا کی 80 ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کریں گے

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ورکرز پارٹی آف کوریا (ڈبلیو پی کے) کی مرکزی کمیٹی اور عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) کی حکومت کی دعوت پر چینی وزیراعظم لی چھیانگ 9 سے 11 اکتوبر تک ڈبلیو پی کے کی 80 ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت اور ڈی پی آر کے کا خیرسگالی سرکاری دورہ کریں گے۔
ترجمان کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور وزیراعظم لی چھیانگ ڈی پی آر کے کے دورے میں پارٹی اور حکومت کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد کی قیادت کریں گے۔
وزیراعظم لی چھیانگ کے دورے کے مقصد اور چین کی توقعات کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ چین اور ڈی پی آر کے روایتی دوست اور پڑوسی ہیں اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور چینی حکومت کی مستقل حکمت عملی یہ ہے کہ چین اور ڈی پی آر کے کے تعلقات کو مضبوط کیا جائے اور اسے مزید فروغ دیا جائے۔
ترجمان نے اس بات کا ذکر کیا کہ رواں سال ورکرز پارٹی آف کوریا کے قیام کا 80 واں یوم تاسیس ہے اور چین اس موقع پر ڈی پی آر کے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ دونوں پارٹیوں اور ممالک کی اعلیٰ قیادت کے درمیان طے پانے والے اہم مشترکہ اتفاق رائے کی روشنی میں تزویراتی روابط کو مضبوط کیا جائے، تبادلوں اور تعاون کو فروغ دیا جائے اور چین- ڈی پی آر کے کی روایتی دوستی اور شراکت داری کو مزید آگے بڑھایا جائے۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر