اوپیک پلس کا نومبر میں تیل کی پیداوار بڑھانے کا اعلان

ویانا (شِنہوا) تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) اور اس کے اتحادیوں، جسے اوپیک پلس کے نام سے جانا جاتا ہے، نے اعلان کیا ہے کہ اکتوبر میں کئے گئے اضافے کے طرز پر نومبر میں بھی تیل کی پیداوار میں ایک لاکھ 37 ہزار بیرل یومیہ اضافہ کیا جائے گا۔
اوپیک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس فیصلے کا اعلان رکن ممالک، جن میں سعودی عرب، روس، عراق، متحدہ عرب امارات، کویت، قازقستان، الجیریا اور اومان شامل ہیں، کے ورچوئل اجلاس کے بعد کیا گیا۔
اوپیک کے مطابق مستحکم عالمی معاشی منظرنامے اور مضبوط مارکیٹ کی صورتحال، جس کا اظہار تیل کے کم ذخائر سے ہوتا ہے، کے پیش نظر 8 ممالک نومبر میں پیداوار میں یومیہ ایک لاکھ 37 ہزار بیرل اضافہ کریں گے۔یہ اضافہ پہلے سےاعلان کردہ رضاکارانہ کٹوتیوں میں نرمی کے طور پر کیا جائے گا۔
گروپ کی جانب سے رضاکارانہ طور پر پیداوار میں اضافی کمی 16.5 لاکھ بیرل یومیہ کی گئی تھی، جو پہلی بار اپریل 2023 میں متعارف کرائی گئی تھی اور بعد ازاں 2026 کے آخر تک اس میں توسیع کر دی گئی تھی۔ اوپیک نے واضح کیا ہے کہ یہ پیداوار جزوی یا مکمل طور پر واپس مارکیٹ میں لائی جاسکتی ہے۔
یہ اقدام مارکیٹ کی صورت حال پر منحصر ہوگا اور تدریجی انداز میں کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر