چین میں “کرسپی” نسل جدید تناؤ کا علاج قدیم طریقوں سے تلاش کرنے لگے

جنان(شِنہوا)چین کے مشرقی شہر جنان میں منعقدہ ایک ثقافتی اور سیاحتی تجرباتی تقریب میں نوجوانوں نے روایتی چینی طب (ٹی سی ایم) میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ یہ شہر چین کے قدیم طبی ماہر بی آن چھو کا آبائی مقام ہے۔ تقریب میں نوجوانوں نے نامور ڈاکٹروں سے مفت کلینکس میں مشورے لئے اور صحت بخش طبی ادویات پر مبنی کھانوں کا لطف اٹھایا۔
شان ڈونگ یونیورسٹی برائے روایتی چینی طب کے طالب علم یانگ جیاشو نے اپنے سٹال پر اپنی ڈیزائن کردہ موتیوں والی بریسلٹ کی نمائش کی۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے یہ بریسلٹ خود تیار کیا ہے جس میں گلاب، آسٹراگالس اور پودینے کا استعمال کیا گیا ہے۔ ان جڑی بوٹیوں کو پیسنے، دبانےاور خشک کرنے کے بعد یہ ذہنی تناؤ کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ ان کا سٹال طلبہ کے زیر انتظام اس ٹی سی ایم مارکیٹ کا حصہ تھا جس میں ہربل چائے کے تھیلے، شیمپو بارز اور لوبان سمیت کئی نئی مصنوعات پیش کی گئیں۔
یانگ کے ہم جماعت لی جیاہوئی اپنے تیار کردہ شیمپو بار کو فروغ دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج کل نوجوان دیر تک جاگتے ہیں اور بالوں کے جھڑنے کے مسئلے کا شکار رہتے ہیں۔ ہمارا ٹی سی ایم پر مبنی شیمپو بار بالوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتا ہے۔
یانگ اور لی دونوں نے روایتی چینی طب میں دلچسپی کے باعث یونیورسٹی کے ایک کلب میں شمولیت اختیار کی ہے جہاں وہ جڑی بوٹیوں پر مبنی مصنوعات کی تیاری اور مارکیٹنگ کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں میں ایک مقبول اصطلاح کرسپی یوتھ سامنے آئی ہے جو ان نوجوانوں کے لئے استعمال ہوتی ہے جن کی جسمانی یا ذہنی صحت بہترین حالت میں نہیں ہے۔
لی جیاہوئی نے کہا کہ ٹی سی ایم ہماری ثقافت کا ایک خزانہ ہے۔ میرے ‘کرسپی’ ہم عمر ساتھی تیزی سے اس کے طبی فوائد کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اور ان کے ساتھیوں نے گرمیوں میں ایک ہربل مرہم تیار کیا تھا جو خارش اور سوجن میں موثر ہے۔ اس کی سینکڑوں شیشیاں فروخت ہوئیں۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر