چینی مین لینڈ کے تائیوان امور کے اعلیٰ عہدیدار کا آبنائے پار تعلقات کے پرامن فروغ پر زور

فوژو(شِنہوا)چینی مین لینڈ کے تائیوان امور کے اعلیٰ عہدیدار نے زور دیا ہے کہ آبنائے پار کے تعلقات کے پرامن فروغ اور قومی اتحاد کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے کوششیں کی جائیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے تائیوان ورک آفس اور ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے سربراہ سونگ تاؤ نے یہ بات فوجیان صوبے کے دارالحکومت فوژو میں آمدہ وسط مدتی خزاں تہوار کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کہی۔
تقریب میں تائیوان سے آئے مہمانوں نے بھی شرکت کی، جن میں چینی کو من تانگ (کے ایم ٹی) پارٹی کے نائب چیئرمین سین لیئن بھی شامل تھے۔
سونگ تاؤ نے زور دیا کہ چینی قوم کے مجموعی مفادات کے تحفظ کے لئے کوششیں کی جائیں۔ “تائیوان کی آزادی” اور بیرونی مداخلت کی سختی سے مخالفت کی جائے اور آبنائے تائیوان کے درمیان تبادلے، تعاون اور مشترکہ ترقی کو فروغ دیا جائے۔
لیئن نے کہا کہ کے ایم ٹی 1992 کے اتفاق رائے کی بنیاد پر ’’تائیوان کی آزادی‘‘ کی مخالفت کرتے ہوئے آبنائے تائیوان کے درمیان تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنائے گی اور باہمی تعلقات کے پرامن فروغ کے لئے کوششیں جاری رکھے گی۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر