وزیراعظم شہباز، صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی 12 ربیع الاول پر امت مسلمہ کو مبارکباد

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) 12 ربیع الاول، یوم ولادت مصطفیٰ ﷺ کے موقع پر ملک کے اعلیٰ رہنماؤں نے پوری قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کی اور نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا پیغام

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیرت طیبہ ﷺ ہر دور میں رہنمائی کا سرچشمہ ہے اور قوم کو اپنے دستور، قانون اور اجتماعی زندگی میں نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو شامل کرنے کا عزم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 12 ربیع الاول کی مبارک ساعت میں ہمیں اپنی نئی نسل کو نبی ﷺ کی سیرت سے روشناس کرانا ہوگا تاکہ وہ خیر، محبت، بھائی چارہ اور امن کی تعلیمات کو عام کر سکیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو سیرت النبی ﷺ کے سنہری اصولوں پر استوار کرنا ہوگا، تعصب، نفرت اور انتہا پسندی کو رد کرنا ہوگا اور اتحاد، بھائی چارے اور ایثار کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو سلامت رکھے اور ہمیں نبی کریم ﷺ کی محبت و اطاعت میں زندگی گزارنے کی توفیق دے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کا پیغام

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ تاریخی موقع امت مسلمہ کے لیے خوشی اور عقیدت کا باعث ہے اور ہمیں اپنی زندگیوں کو تعلیمات نبوی ﷺ کے مطابق ڈھالنے کا عہد کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کے اصول عدل، رحمت، اخوت اور امن پر مبنی ہیں جو آج کے چیلنجز کا حل ہیں۔

صدر نے کہا کہ ہمیں اختلافات کو پس پشت ڈال کر ملک و قوم کی ترقی کے لیے متحد ہونا ہوگا اور کمزوروں، یتیموں اور ضرورت مندوں کی مدد کرنی ہوگی۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت اور امدادی ادارے متاثرین کی بحالی کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ صدر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں نبی کریم ﷺ کی سیرت پر عمل کرنے کی توفیق دے اور ہمارا معاشرہ مساوات اور امن کا گہوارہ بنے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا پیغام

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ تمام جہانوں کے لیے رحمت اور تا قیامت انسانیت کے لیے ہدایت کا سرچشمہ ہیں۔ آپ کی زندگی خدمتِ انسانیت اور فلاح و بہبود کی مثال ہے۔ بلاول نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے ہمیشہ انسانوں کی مدد، اخوت اور ایثار کا درس دیا اور ان کا فرمان کہ “بہترین انسان وہ ہے جو دوسروں کو فائدہ پہنچائے” ہمارے لیے روشنی کا مینار ہے۔

انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے عدل و انصاف پر مبنی ایسا معاشرہ قائم کیا جو قیامت تک انسانیت کے لیے مثال ہے۔ آج ہمیں آپ ﷺ کی تعلیمات کو عام کرنا ہوگا تاکہ حقیقی اخوت و یگانگت قائم ہو۔ بلاول نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق دے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر