پنجاب کے دریاؤں کا سیلابی ریلا آج پنجند پہنچے گا، ریلےکا 2 دن بعدگڈوبیراج پہنچنے کا امکان

کراچی(نیشنل ٹائمز)پنجاب کے دریاؤں کا سیلابی ریلا آج پنجند کے مقام پرپہنچے گا جبکہ اس سیلابی ریلے کا 2 دن بعدگڈوبیراج پہنچنے کا امکان ہے۔
محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق ہیڈ پنجند پر پانی کی آمد 2 لاکھ 27 ہزار 710 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 13 ہزار 740 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، یہ ریلا آج ہیڈ پنجند سے نکلنے کے بعد دو دن میں گڈو بیراج پہنچے گا۔گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 42 ہزار 153 کیوسک جبکہ اخراج 3 لاکھ 10 ہزار 408 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔سکھر بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 31 ہزار 230 اور اخراج 2 لاکھ 75 ہزار 850 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 47 ہزار 186 اور اخراج 2 لاکھ 9 ہزار 431 کیوسک ریکارڈ ہوا ہے۔دریائے سندھ میں سیلابی صورت حال کے پیش نظر کوٹری بیراج کے مقام پر ریسکیو 1122 کے کیمپ بھی قائم ہو گئے ہیں۔وزیر زراعت سندھ محمد بخش مہر نے گڈو بیراج اور کندھ کوٹ کشمور بند کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو میں ہے اور کسی قسم کے خطرے کی بات نہیں تاہم 7 لاکھ کیوسک کا ریلا آنےکی توقع ہے۔یاد رہے کہ دریائے پنجند پر پنجاب کے دریا یعنی دریائے جہلم، دریائے چناب، دریائے راوی، دریائے بیاس اور دریائے ستلج کے 5 دریاؤں کا سنگم قائم ہوتا ہے۔جہلم اور راوی چناب میں شامل ہوتے ہیں، بیاس ستلج میں شامل ہوتا ہے اور پھر ستلج اور چناب ضلع بہاولپور سے 10 میل دور شمال میں اوچ شریف کے مقام پر مل کر دریائے پنجند بناتے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر