رینجرز اہلکار پر قاتلانہ حملے کا کیس: عبید کے ٹو کی عمر قید کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

کراچی(نیشنل ٹائمز)سندھ ہائیکورٹ نے رینجرز اہلکاروں پر قاتلانہ حملے کے کیس میں ایم کیوایم کےکارکن عبید عرف کےٹو کی عمر قید کی سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی اپیل پرفیصلہ محفوظ کیا۔جسٹس عمر سیال نے ریمارکس دیے کہ 27 سال پہلے کراچی میں قتل ہوا اور ملزم گھومتا رہا، کسی نے گرفتار کیوں نہیں کیا؟ پولیس اور حکومت کیا کررہی تھی؟عدالت نے کہا اس وقت کےآئی جی اورحکومتی ذمےداروں کوجیل میں نہیں ڈال دینا چاہیے۔وکیل صفائی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سےگرفتار سارے ملزم رہا ہو چکے، صرف عبید کےٹو جیل میں ہے، جس پر جسٹس عمر سیال نے کہا کہ پتا تو ملزم کو بھی ہے اس نے کیا کچھ کیا ہے۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم نے اعتراف جرم کیا، انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم کو قانون کے مطابق سزا سنائی، ملزم بری کیے جانے کا حقدار نہیں ہے۔یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے 2024 میں ملزم عبید کے ٹو کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔



  تازہ ترین   
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ
ایف بی آر نے کھانے پینے، گھریلو استعمال کی اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی
معاہدے میں کیے گئے تمام وعدوں کو لازمی طور پر پورا کیا جانا چاہیے، باقر قالیباف
کم از کم ماہانہ اجرت میں 10 فیصد اضافہ، تنخواہ دار طبقے پر سرچارج ختم
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر