سونا ہزاروں روپے مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(نیشنل ٹائمز) ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔ اضافے کے بعد آج سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5 ہزار 144 روپے کے بعد 3 لاکھ 22 ہزار 959 روپے پر پہنچ گئی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، عالمی بازار میں فی اونس سونا 60 ڈالر اضافے کے بعد 3 ہزار 540 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر