“یہی وردی، یہی محافظ!”

پنجاب کے میدان ہوں یا پہاڑ، بارڈر کی گرجتی توپیں ہوں یا سلاب کی گرجتی لہریں، پاک فوج ہمیشہ اپنے عوام کے ساتھ چٹان بن کر کھڑی نظر آتی ہے۔ آج پنجاب کے بیشتر علاقے شدید سلاب کی زد میں ہیں۔ کئی اضلاع میں لاکھوں لوگ متاثر ہو چکے ہیں، اور 8 سے زائد اضلاع میں پاک فوج کو ریسکیو اور ریلیف کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

جہاں سول ادارے بےبس ہو جاتے ہیں، وہاں وردی والے خاموشی سے میدان سنبھال لیتے ہیں۔ نہ کوئی شکایت، نہ کوئی شرط — بس فرض، قربانی، اور خدمت۔

یہ وہی فوج ہے جس پر چند عناصر سستی شہرت کے لیے تنقید کرتے ہیں، جو سوشل میڈیا پر بیٹھ کر وردی کو نشانہ بناتے ہیں۔ مگر آج… وہی فوج ان کے گھروں سے پانی میں ڈوبی لاشیں نکال رہی ہے، ان کے بچوں کو کندھوں پر اٹھا کر محفوظ مقامات پر پہنچا رہی ہے، اور بھوکے پیاسے لوگوں تک راشن اور ادویات پہنچا رہی ہے۔

یہ وردی صرف جنگ کی نہیں، امن کی بھی ضامن ہے۔
یہی وہ بازو ہیں جو دشمن کے خلاف بھی ڈھال بنتے ہیں، اور قدرتی آفات میں بھی امید کی کرن۔

آئیے، تنقید سے پہلے سچ کو تسلیم کریں۔
آئیے، ان ہاتھوں کو سلوٹ کریں جو صرف بندوق نہیں، انسانی جانیں بھی اٹھاتے ہیں۔

پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد!



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر