ویڈیو: کراچی میں شہریوں نے نالے میں ڈوبتی بلی کو بچا لیا

کراچی (نیشنل ٹائمز) گزشتہ دنوں ہونے والی موسلا دھار بارش میں شہریوں نے سیلابی صورتحال کے باعث نالے میں ڈوبتی بلی کو بچا لیا جس کی ویڈیو نے لاکھوں صارفین کے دل جیت لیے۔
حالیہ بارشوں کے بعد شہر کے نالوں میں تیز پانی کے بہاؤ کے دوران ایک بلی نالے میں گر گئی تھی۔عینی شاہدین کے مطابق بلی بہاؤ میں پھنس کر ڈوبنے لگی تو قریب موجود شہریوں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے اسے بچا لیا۔دل کو چھو جانے والے یہ مناظر کسی راہگیر نے کیمرے میں محفوظ کر لیے، جو بعدازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔صارفین کی بڑی تعداد نے ویڈیو پر کمنٹس کیے اور لوگوں کے اس اقدام کو سراہا جنہوں نے بے زبان جانور کی مدد کی۔شہریوں کی اس انسان دوستی اور جانور سے محبت کو دیکھ کر صارفین نے ان کی بھرپور تعریف کی اور اسے ایک قابلِ تقلید عمل قرار دیا۔



  تازہ ترین   
بھارت سے دوسرا بڑا سیلابی ریلا دریائے چناب میں داخل، ہیڈ مرالا پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب
لاہور میں غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے گرد شکنجہ سخت، نجی ہاؤسنگ اسکیم کا مالک گرفتار
سریاب واقعہ کنٹرول سے باہر تھا، اس کی روک تھام ممکن نہیں تھی: حمزہ شفقات
ملتان: ہیڈ محمد والا اور شیرشاہ پل پرکیوسک جانچنے کا گیج نا ہونے کا انکشاف
دریائے چناب کا سیلابی ریلا ملتان ڈویژن کی حدود میں پہنچ گیا، درجنوں بستیاں زیرِ آب
دریائے راوی میں اونچے درجےکا سیلاب: ہیڈسدھنائی کو بچانے کیلئے مائی صفوراں بند توڑ دیا گیا
کوئٹہ سریاب روڈ پر خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی
وزیراعظم شہباز شریف سے روسی صدر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر