دریائے راوی میں اونچے درجےکا سیلاب: ہیڈسدھنائی کو بچانے کیلئے مائی صفوراں بند توڑ دیا گیا

لاہور(نیشنل ٹائمز)پنجاب کے شہر کمالیہ میں ہیڈسدھنائی کو بچانےکیلئےدریائے راوی پر مائی صفوراں بند کو بارودی مواد سے توڑدیاگیا۔
ہیڈ سدھنائی کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے ، 12 ہزار کیوسک اضافے کے بعد یہاں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ85 ہزار 563 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث مزید کئی دیہات زیر آب اور ہزاروں ایکڑ پر کاشت فصلیں دریا بُرد ہوگئیں۔ڈپٹی کمشنر کمالیہ چودھری نعیم سندھو کا کہنا ہے کہ ہیڈ سدھنائی کو بچانے کیلئے دریائے راوی کا حفاظتی بند توڑا گیا ہ۔بندتوڑنےسے تحصیل پیر محل کے 12 دیہات ڈوب گئے، بند توڑنے سے قبل علاقہ مکینوں کو اپنے مال مویشی سمیت محفوظ مقامات پرمنتقل کردیا گیا تھا، ہیڈ سدھنائی کے سیلابی ریلے سے ضلع خانیوال کے 136 مواضعات متاثر ہوئے ہیں۔در یائے راوی میں ہیڈ جسڑ پر بھی پانی کی آمد میں اضافہ ہوا ہے جہاں 63 ہزار 720کیوسک کے ساتھ نچلے درجے کا سیلاب ہے ۔ادھر ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ انڈین ہائی کمیشن کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے کہ دریائے توی میں اونچے درجے کا سیلاب آسکتا ہے، ہیڈ مرالہ پر ایک گھنٹے میں 60 ہزار کیوسک پانی بڑھ چکا ہے۔یاد رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک میں بارشوں اور سیلاب سے اب تک ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کا ڈیٹا جاری کر دیا ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 881 افراد جاں بحق اور 1176 زخمی ہوئے جن میں سے پنجاب میں 223 افراد جاں بحق اور 648 زخمی ہوئے۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر