سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز)امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے مشرق وسطیٰ میں ممکنہ زمینی فوج کی تعیناتی پر غور شروع کر دیا ہے، جبکہ اس مقصد کے لیے امریکی پیرا ٹروپرز کی تربیت بھی جاری ہے۔

سینٹ کام کے مطابق پیرا ٹروپرز مشرق وسطیٰ میں ممکنہ تعیناتی کے پیش نظر مختلف ہتھیاروں اور آپریشنل مہارتوں کی خصوصی تربیت حاصل کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار رہیں۔

سینٹ کام نے مزید بتایا کہ امریکی فوج کا چنوک ہیلی کاپٹر بھی مشرق وسطیٰ میں آپریشنل تعیناتی کی تیاری کر رہا ہے۔

بیان کے مطابق چنوک ہیلی کاپٹر ہر قسم کے موسمی اور جغرافیائی ماحول میں اہلکاروں، فوجی سازوسامان اور رسد کی نقل و حمل کے لیے موزوں سمجھا جاتا ہے اور امریکی فوج کی فضائی نقل و حرکت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر