لاہور میں غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے گرد شکنجہ سخت، نجی ہاؤسنگ اسکیم کا مالک گرفتار

لاہور(نیشنل ٹائمز) پنجاب کے محکمہ اینٹی کرپشن نے سیلاب کی تباہ کاریوں پرغیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے گرد شکنجہ سخت کردیا اور ایک نجی ہاؤسنگ اسکیم کے مالک کو گرفتار کرلیا۔
جیونیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) محکمہ اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا تھاکہ سیلاب کی تباہ کاریوں پرغیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے گرد شکنجہ سخت کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ روڈا اور ایل ڈی اے کو سمن جاری کر دیے گئے ہیں اور دونوں محکموں سے ہاؤسنگ اسکیموں کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا، دریائے راوی کے اطراف بنائی گئی ہاؤسنگ اسکیموں کا ریکارڈ منگوا لیا ہے۔ڈی جی سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا تھاکہ ایک نجی ہاؤسنگ اسکیم کے مالک کو گرفتار کرلیا ہے، اس ہاؤسنگ سوسائٹی کے بنانے میں ایل ڈی اے افسران بھی ملوث ہیں، ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک پر 8 ارب روپے دبئی منتقل کرنے کا الزام ہے۔انہوں نے بتایاکہ 11ہزار کنال کی یہ غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیم ٹھوکرکے نزدیک بنائی گئی ہے، تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے اور سادہ لوح افراد کو غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں سے پیسے واپس دلائیں گے۔سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ مریم نوازکا وژن ہے کہ کرپشن میں ملوث سرکاری افسر کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر