‘جنگ روکی جانی چاہیے’ اساتذہ، دانشوروں کے بعد اسرائیلی پائلٹوں کا غزہ جنگ بندی کا مطالبہ

انٹرنیشنل ڈیسک (نیشنل ٹائمز) اسرائیلی اساتذہ، دانشوروں، سابق فوجیوں کے بعد اسرائیلی پائلٹوں نے بھی غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق منگل کو اسرائیلی فضائیہ کے پائلٹوں، ریزرواہلکاروں نے تل ابیب میں فوجی ہیڈکوارٹرز کے باہر احتجاج کیا۔یہ احتجاج اسرائیلی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف تھا جس کے تحت چیف آف اسٹاف کی مخالفت کے باوجود غزہ میں لڑائی کو بڑھانے کے منصوبے کو منظور کیا گیا۔ اسرائیلی پائلٹوں اور ریزرو فوجیوں نے غزہ میں جاری جنگ کو فوری روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے غزہ پر حملے بڑھانے کے منصوبے کی بھی مخالفت کی۔واضح رہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد میں اموات اور تباہی اسرائیلی فوجیوں کو نفسیاتی طور پر متاثر کر رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ درجنوں اسرائیلی فوجی غزہ میں لڑنے سے انکار کر چکے ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق رواں سال جنوری میں تقریباً 200 فوجیوں نے ایک خط پر دستخط کیے تھے جس میں کہا گیا کہ اگر حکومت جنگ بندی کو یقینی نہیں بناتی تو وہ لڑائی بندکردیں گے۔یہاں یہ بات واضح رہےکہ اسرائیل کے ہر شہری کو لازمی طور پر 2 سال فوج میں نوکری کرنا پڑتی ہے اور جنگ ہونے کی صورت میں ہر اسرائیلی شہری کو محاذ پر جانا پڑتا ہے جبکہ اسرائیلی قوانین کے مطابق جنگ میں لڑنے سے انکار پر شہری کو جیل بھی ہوسکتی ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر