امریکی ائیرپورٹ پر ایک طیارہ دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز)امریکی ائیر پورٹ پر ایک چھوٹا طیارہ دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیاروں کے ٹکرانے کا واقعہ امریکی ریاست مونٹانا کے شہر کیلیسپیل کے ہوائی اڈے پر پیش آیا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چھوٹے طیارے میں 4 افراد سوار تھے، جس نے ائیرپورٹ پر دوپہر 2 بجے لینڈ ہونا تھا۔فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق ابتدائی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ حادثہ چھوٹے طیارے کا توازن بگڑنے کے باعث پیش آیا جبکہ ساتھ ہی کئی طیارے بھی آگ کی لپیٹ میں آگئے۔انتظامیہ کے مطابق خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر