بی جے پی دہشتگردی کرکے الزام مسلمان پرلگاتی ہے، آر ایس ایس کے سابق ترجمان کا بیان

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز) بھارتی انتہاپسند جماعت راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سابق ترجمان نےکہا ہے کہ بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔
انتہا پسند جماعت کے سابق ترجمان یشونت شندے نےکہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی بھارت میں دہشت گردی کر کے مسلمانوں پر الزام لگاتی ہے۔یشونت شندے نے 2006 میں مہاراشٹر بم دھماکے کی نشاندہی کی جس میں وشوا ہندو پریشد کے ایک رکن سمیت 2 افراد ہلاک ہو گئے تھے، اس مقدمے میں مسلمانوں کو ملوث کیا گیا تھا مگر عدالت نے عدم ثبوت کی بنا پر تمام ملزمان کو بری کر دیا تھا۔یشونت شندے نے کہا کہ آر ایس ایس نے مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں ایک مسجد تلاش کی اور اس میں بم بنانے شروع کر دیے، بم بنانے میں آر ایس ایس کے ارکان ‘راکیش ڈھویڈے’ اور ‘روی دیو ‘ ملوث تھے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ آر ایس ایس کے ایک رہنما اندریش کمار نے انہیں بھی دہشت گردی میں ملوث ہونے کو کہا تھا۔اس حوالے سے سابق ترجمان نے سپریم کورٹ میں بھی پٹیشن دائر کی تاہم عدالت کی جانب سے کوئی کارروائی سامنے نہیں آئی، سابق ترجمان شندے نےعدالت پر اندرونی دباؤ کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بھارت کی عدالتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔یشونت شندے نے کہا کہ مودی حکومت اور آر ایس ایس ہندوتوا نظریے کے تحت ریاستی دہشت گردی کے سرپرست بن چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر