اسپین کی تاریخی مسجد قرطبہ میں آگ لگ گئی

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز) اسپین کے شہر قرطبہ میں تاریخی جامع مسجد قرطبہ میں آگ بھڑک اٹھی جس پر فائربریگیڈ نے فوری کارروائی کرکے قابو پالیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تاریخی عمارت میں آگ گزشتہ روز لگی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فرش صاف کرنے والی مشین میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی جس نے قریبی علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔فائر بریگیڈ کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا، اس دوران علاقے کو مکمل خالی کرالیا گیا تھا۔ آگ بجھانے کے بعد بھی پولیس اور فائر بریگیڈکا عملہ رات بھر جائے وقوعہ پر موجود رہا تاکہ کسی ممکنہ خطرے کو روکا جا سکے۔قرطبہ کے میئر نے فائر فائٹرز کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئےکہا ہےکہ فائر بریگیڈکی فوری کارروائی کی وجہ سے کوئی بڑا سانحہ نہیں ہوا۔خیال رہےکہ تاریخی قرطبہ مسجد اب چرچ میں تبدیل ہوچکی ہے اور اسے اب مسجد کیتھیڈرل قرطبہ (Cordoba Mosque-Cathedral) کہا جاتا ہے، یہ یونیسکو عالمی ثقافتی ورثےکا بھی حصہ ہے۔تاریخی عمات میں آگ لگنے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر پھیل گئیں اور بڑی تعداد میں لوگوں نے اسے شیئرکیا اور تشویش کا اظہار کیا۔مقامی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز تاریخی عمارت کو دوبارہ سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا، تاہم متاثرہ حصہ تاحال بند ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر