بھارت سے تجارتی جنگ: ٹرمپ نے امبانی کی ریفائنریز کو ہدف بنالیا: امریکی جریدہ

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے خلاف نئی تجارتی جنگ میں جس شعبے کو ہدف بنایا وہ تیل صاف کرنے والی 2 بڑی ریفائنریز ہیں۔
امریکی جریدے کے مطابق اگرچہ صدر ٹرمپ نے کسی کمپنی کا نام نہیں لیا لیکن تمام اشارے بھارتی ارب پتی مکیش امبانی اور اُن کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کی طرف جاتے ہیں۔
2 بڑی ریفائنریز کون سی ہیں؟
گجرات کے شہر جام نگر میں واقع ریلائنس ریفائنری دنیا کی سب سے بڑی ریفائنری ہے اور اُس کا ایک تہائی تیل روس سے آتا ہے۔جام نگر میں ہی ایک اور بڑی ریفائنری نایارا انرجی ہے، 2017 سے نایارا کے 49 فیصد شیئرز روس کی سرکاری آئل کمپنی Rosneft کے پاس ہیں۔رپورٹ کے مطابق یوکرین جنگ کے پہلے سال ہی بھارت کی یہ نجی ریفائنریز دنیا میں روسی خام تیل کی سب سے بڑی خریدار بن گئی ہیں۔ امریکا تیل کی علامی قیمتیں مستحکم رکھنے کے لیے 2 ،3 سال تک یہ صورتحال برداشت کرتا رہا لیکن اب صدر ٹرمپ کی دھمکیوں نے مودی حکومت اور امبانی جیسے اداروں کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔مزید برآں روس سے تیل کی خریداری بند کرنا اِس وقت بھارت کے لیے ہتھیار ڈالنے کے مترادف سمجھا جائے گا اور فی الحال کوئی منتخب بھارتی رہنما اِس کی سیاسی قیمت برداشت نہیں کرسکتا۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر