افغان طالبان نے گھروں میں قائم بیوٹی پارلر بھی بند کرانا شروع کردیے

کابل(نیشنل ٹائمز) افغان طالبان نے گھروں میں قائم بیوٹی پارلر بھی بند کرانا شروع کردیے۔
افغان میڈیا کے مطابق خواتین بیوٹیشنز کا کہنا ہے کہ طالبان نے گھروں میں قائم درجنوں بیوٹی سیلونز کو بند کردیا ہے۔خواتین بیوٹیشنز بتایا کہ طالبان نے گھروں پر چھاپے مارے اور سیلون کا سامان ضبط کرلیا جب کہ طالبان نے خاندان کے افراد سے کام روکنے کے معاہدوں پر دستخط کروائے اور خواتین کے موبائل فون بھی چیک کیے۔اس کے علاوہ طالبان نے خواتین بیوٹیشنز کو کام دوبارہ شروع کرنے پر گرفتاری اور عدالت لے جانے کی بھی دھمکیاں دیں۔افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ سال طالبان کی جانب سے تمام بیوٹی پارلرز کو بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا، بیوٹی پارلرز بند کرنے کے حکم کے بعد سےگھروں میں خفیہ طور پر سیلونز کام کر رہے تھے جب کہ طالبان کی جانب سے اس معاملے پر کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر