ایمریٹس سے سفر کرنیوالے مسافراب کونسی اہم چیز جہاز میں نہیں لے جاسکتے؟

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز)متحدہ عرب امارات اور دنیا کی بہترین ائیر لائن ایمریٹس نے اپنی پروازوں میں کسی بھی قسم کے پاور بینک کا استعمال ممنوع قرار دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پابندی کا اطلاق رواں برس یکم اکتوبر 2025 سے ہوگا تاہم ایمریٹس میں سفر کرنیوالے مسافروں کو یکم اکتوبر تک چند مخصوص شرائط پر جہاز میں پاور بینک لے جانے کی اجازت ہے۔ ان مخصوص شرائط میں 100 واٹ آورز سے بھی کم کا پاور بینک لے جانے، دوران سفر پاور بینک سے ڈیوائسز چارج نہ کرنے، حتیٰ کہ ہوائی جہاز کے پاور سورس کا استعمال کرتے ہوئے پاور بینک چارج نہ کرنے جیسی شرائط شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ برسوں کے دوران جہاز میں پاور بینک استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایوی ایشن انڈسٹر ی کی پروازوں میں لیتھیم بیٹری کو لے کر واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
پاور بینک جہاز کیلئے خطرہ کیوں؟
پاور بینک بنیادی طور پر لیتھیم آئن یا لیتھیم پولیمر بیٹریوں کا استعمال کرتے ہوئے ڈیوائس کو دوبارہ چارج کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، بیٹریاں الیکٹرولائٹ محلول میںsuspend lithium ion پر مشتمل ہوتی ہیں، ان بیٹریوں کے زیادہ چارج یا خراب ہو جانے کے نتیجے میں ‘تھرمل رن وے’ ہو سکتا ہے۔تھرمل رن وے کی صورت میں بیٹری سیل کے اندر حرارت کی پیداوار، گرمی کو ختم کرنے کی صلاحیت سے زیادہ ہو جاتی ہے جس سے درجہ حرارت میں تیزی سے اور بے قابو حد تک اضافہ ہوتا ہے، نتیجتاً آگ، دھماکے اور زہریلی گیسوں کا اخراج جیسے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں ۔زیادہ تر فونز اور جدید ترین لیتھیم بیٹری سے چلنے والے آلات میں internal trickle system ہوتا ہے جو زیادہ چارجنگ کو روکنے کے لیے بیٹری میں آہستہ آہستہ کرنٹ شامل کرتا ہے لیکن زیادہ تر پاور بینکوں میں یہ تحفظ شامل نہیں ہوتا جس سے خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ایمریٹس کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندی کے تحت سفر کے دوران پاور بینک پر پابندی لگا کر خطرات کو نمایاں طور پر کم کیا جاسکے گا۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر