غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 98 فلسطینی شہید، غذائی قلت سے اموات 197 تک پہنچ گئیں

غزہ (نیشنل ٹائمز) غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ہے، تازہ حملوں میں مزید 98 فلسطینی شہید اور 600 سے زائد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر حملے رکنے کا نام نہیں لے رہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 98 فلسطینی شہید اور 603 زخمی ہوئے ہیں ۔شہدا میں امداد کے منتظر 51 فلسطینی بھی شامل ہیں۔

یہ اعداد و شمار غزہ کی وزارتِ صحت نے جاری کیے ہیں۔

وزارت کے مطابق اسرائیل کے جبری قحط سے غزہ میں مزید 4 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد غذائی قلت سے اموات کی تعداد 197 ہوگئی جن میں 96 بچے بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بدھ کو غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے 2 لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کے 12 ہزار سے زائد بچے بدترین غذائی قلت کا شکار ہیں۔

ادھر غزہ پراسرائیلی جارحیت کے خلاف برازیل، کولومبیا، یونان، جنوبی افریقا اور اسپین کے عوام ہم زبان ہوگئے، ایک سروے میں پانچوں ممالک کےشہریوں نےاسرائیل کوہتھیاروں پر پابندی کی حمایت کردی۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ میں غیر ملکی امدادی ایجنسیوں کو کام کرنے سے روک رکھا ہے اور خوراک کی تقسیم صرف اسرائیلی اور امریکی انتظامیہ کے تحت کی جارہی ہے۔

غزہ میں خوراک کی تقسیم کے دوران اسرائیلی فوج اور امریکی کانٹریکٹرز کی جانب سے خوراک کے لیے کھڑے فلسطینیوں پر فائرنگ کرنے کے واقعات بھی پیش آئے جن کی ویڈیوز بھی سامنے آچکی ہیں۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جنگ میں 61 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر