غزہ پر فوجی کنٹرول کے اسرائیلی منصوبے پر آسٹریلیا اور برطانیہ کا سخت رد عمل سامنے آگیا

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز)غزہ پر فوجی کنٹرول کے متنازع اسرائیلی منصوبے پر برطانیہ اور آسٹریلیا کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔
آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے کہا کہ اسرائیل غزہ پر فوجی کنٹرول کا راستہ اختیار نہ کرے، اسرائیل کا یہ اقدام انسانی بحران کومزید سنگین بنا سکتا ہے۔آسٹریلوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مستقل طور پر جبری نقل مکانی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، دو ریاستی حل ہی پائیدار امن کا واحد راستہ ہے۔ دوسری جانب برطانوی وزیراعظم سرکیئراسٹارمر نے کہا کہ غزہ میں حملے مزید تیز کرنے کا اسرائیلی فیصلہ غلط ہے لہٰذا اسرائیل اپنےفیصلے پرفوری نظر ثانی کرے۔ برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی اقدام تنازع کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنانے میں مددگار نہیں ہوگا اور یہ اقدام غزہ میں مزید خونریزی کا سبب بنے گا۔
حماس کا ردعمل
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے غزہ جنگ بندی مذاکرات پر شب خون کے مترادف قرار دیا تھا۔حماس نے ایک بیان میں واضح کیا کہ وہ اسرائیل کو کسی صورت غزہ پر مکمل کنٹرول کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔واضح رہے اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے وزیراعظم نیتن یاہو کی غزہ پر عسکری قبضے کی تجویز کی منظوری دے دی تھی۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر