روس یوکرین جنگ بندی پیوٹن پر منحصر ہے، ہلاکتیں روکنے کیلئے مجھ سے جو ہوسکا کروں گا: ٹرمپ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی صدرڈو نلڈٹرمپ کا کہنا ہے کہ روس یوکرین جنگ بندی کا معاملہ روسی صدر پیوٹن پر منحصر ہے۔
اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن مجھ سے ملنا چاہتے ہیں ، ان سےملاقات کروں گا۔امریکی صدر نے کہا کہ روس یوکرین جنگ بندی کا معاملہ روسی صدر پیوٹن پر منحصر ہے۔ہلاکتیں روکنے کیلئے مجھ سے جو ہوسکا کروں گا۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری کے مطابق امریکی صدر روس اوریوکرینی صدور سے ملاقات کریں گے، ٹرمپ یوکرین روس جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔پریس سیکرٹری نے کہا کہ امریکی صدر کی ملاقاتوں کی تفصیلات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گے۔خیال رہےکہ امریکی صدر ٹرمپ نے 8 اگست تک یوکرین امن معاہدہ نہ کرنے کی صورت میں روس پر نئی پابندیوں کی دھمکی دی ہوئی ہے۔ادھر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کی ماسکو میں روس کے صدر پیوٹن سے ملاقات ہوئی۔میڈیا سے گفتگو میں صدر پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متحدہ عرب امارات میں ملاقات کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ سے ملاقات کرانے کے لیے کئی دوست ممالک مدد کرنا چاہتے ہیں،امریکی صدر سے ملاقات باہمی مفاد کی بنیاد پر ہوگی، امارات اس ملاقات کے لیے موزوں جگہ ہوسکتی ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر