چین-لاؤس ریلوے کے ذریعے ایک کروڑ 40 لاکھ ٹن سے زائد سامان کی سرحد پار ترسیل

کونمنگ(شِنہوا)چین-لاؤس ریلوے نے دسمبر 2021 میں اپنے آغاز کے بعد سے ایک کروڑ 40 لاکھ ٹن سے زائد درآمدی اور برآمدی سامان کی ترسیل کی ہے جس کی مالیت 60 ارب یوآن (تقریباً 8.4 ارب امریکی ڈالر) سے زائد ہے۔
کونمنگ کسٹمز کے مطابق اس سال کے پہلے 7 ماہ میں ریلوے کا سرحد پار مال برداری کا حجم 34 لاکھ 30 ہزار ٹن سے تجاوز کرگیا جس کی مالیت 15.4 ارب یوآن سے زائد ہے۔ یہ گزشتہ سال کی نسبت بالترتیب 6 فیصد اور 41 فیصد زائد ہے۔ دونوں اس مدت کے دوران ریکارڈ بلند سطح پر ہیں۔
یہ ریلوےاس وقت ایک اہم تجارتی راہداری کے طور پر کام کررہی ہے۔ یہ ریلوے لاؤس، تھائی لینڈ اور سنگاپور سمیت 19 ممالک کو ملاتی ہے۔ اس کے ذریعے منتقل کئے جانے والے سامان کی اقسام میں نمایاں تنوع آیا ہے جو ابتدا میں صرف 500 سے کچھ زائد تھیں۔ اب یہ بڑھ کر 3 ہزار 600 سے زائد ہوگئی ہیں جو اس منصوبے کی مضبوط ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر