سربیا کے وزیر سرمایہ کاری پر براہ راست نشریات کے دوران فالج کا حملہ

بلغراد( نیشنل ٹائمز) سربیا کے وزیر سرمایہ کاری دارکو جلیسیچ کو پنک ٹی وی کے پروگرام میں براہ راست نشریات کے دوران فالج کا حملہ ہو گیا اور قوت گویائی چلی گئی۔سرب میڈیا کے مطابق پروگرام کے دوران وزیر کو بولنے میں دشواری ہونے لگی اور ان کے چہرے کے دائیں جانب پر فالج کی علامات ظاہر ہوگئیں، اس پر طبی عملے کو فوری طور پر بلایا گیا اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔سربیا کے وزیر صحت زلاتیبور لونچار نے اس بات کی تصدیق کی کہ جلیسیچ کو شدید فالج کا حملہ ہوا تھا اور ہسپتال پہنچنے پر ان کی حالت تشویشناک تھی، ان کی سرجری پیچیدہ تھی جس میں دماغ میں جمے ہوئے خون کے بہنے کے لیے علاج کیا گیا۔سرب وزیر صحت کے مطابق اگلے 24 گھنٹے ان کی صحت یابی کا تعین کرنے میں فیصلہ کن ہوں گے۔سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ نے ہسپتال میں جلیسیچ کی عیادت کی اور تصدیق کی کہ ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے، وزیر سے بات کی ہے اور ہمیں ان کی حالت میں بہتری پر خوشی ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر