برطانیہ میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران شدید طوفانی ہواؤں کی زدمیں آگیا

انٹرنیشنل ڈیسک (نیشنل ٹائمز)برطانیہ میں سمندری طوفان فلورس نے جہاں نظام زندگی کو متاثر کیا وہیں ائیر پورٹ پر غیر معمولی صورت حال بھی دیکھنے میں آئی۔
طوفانی ہواؤں کے دوران لیڈز بریڈفورڈ ائیرپورٹ پر ایک مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران شدید طوفانی ہواؤں کی زد میں آگیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ طیارہ لینڈنگ سے قبل فضا میں مسلسل ڈولتا رہا تاہم پائلٹ ڈگمگاتے طیارے کو مہارت سے بحفاظت رن وے پر اتارنے میں کامیاب ہوگیا۔ یاد رہے کہ طوفان فلورس کے باعث برطانیہ میں متعدد پروازیں، ٹرینیں منسوخ اور تقریبات ملتوی کردی گئیں، طوفان اور تیز ہواؤں سے نظام زندگی میں بڑے پیمانے پر خلل پڑنےکا خدشہ ہے۔رپورٹس کے مطابق یارکشائر، شمالی انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں طوفانی ہواؤں اور شدید بارش کا الرٹ بھی جاری کردیا گیا۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر