سعودی عرب میں 3 روز کے دوران 17 افراد کو سزائے موت دیدی گئی

انٹرنیشنل ڈیسک (نیشنل ٹائمز)سعودی عرب میں 3 روز دوران 17 افراد کو سزائے موت دی گئی جس کے بعد رواں سال سزائے موت دیے جانے والے مجرمان کی تعداد 239 تک جا پہنچی ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں آج 2 سعودی شہریوں کو دہشت گردی کے جرم میں سزائے موت دی گئی، جبکہ ہفتے اور اتوار کو 15 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی۔ہفتے اور اتوار کے روز جن افراد کو سزائے مو ت دی گئی ان میں اکثریت غیر ملکیوں کی تھی جنہیں منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں سزائے موت دی گئی۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ہفتے اور اتوار کو سزائے موت پانے والوں میں سے 13 افراد کو حشیش اسمگل کرنے اور ایک کو کوکین اسمگل کرنے کے جرم میں سزا دی گئی۔سعودی عرب میں گزشتہ سال ریکارڈ 338 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی جبکہ رواں سال اب تک 239 افراد کو سزائے موت دی جاچکی ہے۔خبررساں ایجنسی کے مطابق رواں سال اب تک دی گئی سزاؤں میں سے 161 منشیات سے متعلق جرائم میں دی گئیں جبکہ سزائے موت پانے والے افراد میں 136 افراد غیر ملکی شہری ہیں۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر