مدینہ منورہ ایک بار پھر صحت مند شہر کے درجے پر فائز

انٹرنیشنل ڈیسک (نیشنل ٹائمز) سعودی عرب کا شہر مدینہ منورہ ایک بار پھر صحت مند شہر کے درجے پر فائز ہوگیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے 80 معیارات پورے کرنے پر مدینہ منورہ کو صحت مند شہر کا درجہ ملا ہے۔طائف، تبوک، الدرعیہ، سمیت دیگر 14 سعودی شہر بھی صحت مند شہروں میں شامل ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے مدینہ منورہ کے صحت مند شہر ہونے کی سند دے دی۔سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق مدینہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان نے وزیر صحت سے عالمی ادارہ صحت کی تصدیقی سند وصول کی۔واضح رہے کہ اس سے قبل مدینہ منورہ کو صحت مند شہر کا اعزاز پہلی بار 2019 میں ملا تھا۔مدینہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان نے کہا کہ مدینہ کو دوبارہ صحت مند شہر کا درجہ ملنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے قیادت کتنی پُرعزم ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مدینہ کی مسلسل تبدیلی اُسے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ایک نمایاں ترقیاتی ماڈل بنا رہی ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر