ائیر انڈیا کی پرواز میں مسلمان دشمنی کا واقعہ، مسلم مسافر کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل

انٹرنیشنل ڈیسک (نیشنل ٹائمز) بھارتی ائیر لائن کی پرواز میں مسلم نوجوان کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ائیر انڈیا کی پرواز میں مسلم دشمنی کا واقعہ دیکھنے میں آیا جہاں جہاز میں موجود ایک شخص نے مسلمان مسافر کو تھپڑ دے مارا۔مسلم نوجوان کو سفر کے دوران گھبراہٹ کا دورہ پڑا، ایسے میں مدد کرنے کی بجائے ایک مسافر نے اسے تھپڑ مار دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے۔وائرل ویڈیو میں مسافر کو مسلم نوجوان کو تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ جہاز کی ائیر ہوسٹس کی جانب سے تشدد کرنے والے شخص کو منع کیا گیا لیکن وہ باز نہ آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ائیر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے اس واقعے کی اطلاع متعلقہ حکام کو دے دی ہے۔تاہم ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا، تھپڑ مارنے والے پر فضائی سفر کی پابندی لگانے اور اُسے نو فلائی لسٹ میں ڈالنے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔دوسری جانب ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گھبراہٹ کا دورہ پڑنے والے سے ہمدردی سے پیش آنا چاہیے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر