شنگھائی بندرگاہ پر انتہائی کم سلفر ایندھن کی فراہمی کی خدمات کا آغاز

شنگھائی (شِنہوا)چین کی مشرقی شنگھائی بلدیہ میں واقع یانگ شان بندرگاہ ملک کی پہلی بندرگاہ بن گئی ہے جہاں مائع قدرتی گیس (ایل این جی)، گرین میتھانول، بائیوفیولز اور انتہائی کم سلفر والا ایندھن فراہم کرنے کی سہولت دستیاب ہے۔
مقامی حکام کے مطابق حال ہی میں تیل بھروانے والے بحری جہاز چھی ہونگ-9 نے بندرگاہ پر کوسکو پرائیڈ نامی بحری جہاز کو 875 ٹن بہت کم سلفر والے ملکی ایندھن کی فراہمی کا عمل انجام دیا۔
بندرگاہ کے مطابق یہ پہلا موقع تھا جب کسی بین الاقوامی جہاز کو چین میں بہت کم سلفر والا ایندھن جہاز کے ذریعے فراہم کیا گیا۔
بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کے مطابق یکم مئی 2025 سے مخصوص بین الاقوامی سمندری حدود میں سفر کرنے والے جہازوں کے لئے ایندھن میں سلفر کی مقدار کی حد 0.5 فیصد سے کم کر کے 0.1 فیصد کر دی گئی ہے۔
یانگ شان بندرگاہ پر فراہم کیا گیا بہت کم سلفر والا ایندھن آئل “پیٹرو چائنہ ہوابے پیٹروکیمیکل کمپنی” نے مقامی سطح پر تیار کیاتھا۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر