چینی شہر یی وو میں غیر ملکی مالی معاونت سے چلنے والے کاروباری اداروں کی تعداد 10ہزار ہوگئی

ہانگ ژو(شِنہوا) پاکستانی تاجر علی کامران کو چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے مصروف تجارتی شہر یی وو میں اپنی کمپنی کے لئے کاروباری لائسنس موصول ہوا، جس کے ساتھ ہی ان کی فرم اس شہر میں رجسٹر ہونے والی غیر ملکی مالی معاونت سے چلنے والی 10 ہزارویں کمپنی بن گئی۔ یہ شہر دنیا کی سپر مارکیٹ کہلاتا ہے۔یی وو الوافیہ بزنس کنسلٹنگ انفارمیشن کمپنی لمیٹڈ کےنام سے علی کامران کی کمپنی کے قیام کے ساتھ ہی یی وو نے ایک اہم سنگ میل عبور کیا، اب یہاں 160 سے زائد ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے 10ہزار غیر ملکی ادارے موجود ہیں جن میں یمن، چین کا ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ، عراق، بھارت اور مصر سرفہرست ہیں اور یہ سب ایک کثیر سطح کے عالمی سرمایہ کاری نیٹ ورک تشکیل دے رہے ہیں۔اب اس شہر کو یہ مکمل اختیار حاصل ہے کہ وہ ہر قسم کی غیر ملکی سرمایہ سے چلنے والی کمپنیوں کو رجسٹر کر سکے۔ اس وجہ سے یہ چین کے ان چند علاقوں میں شامل ہو گیا ہے جہاں غیر ملکی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی سب سے زیادہ اور مکمل سہولتیں موجود ہیں۔صرف گزشتہ سال کے دوران یی وو میں غیر ملکی مالی معاونت سے چلنے والی ایک ہزار769 نئی کمپنیوں کا اندراج ہوا جس نے صوبہ ژے جیانگ کے دارالحکومت ہانگ ژو کو پیچھے چھوڑدیا اور پہلا مقام حاصل کیا۔یی وو چین کا پہلا شہر تھا جس نے غیر ملکی سرمایہ کاری کی رجسٹریشن کے نظام میں اصلاحات کا آغاز کیا، اس نے اصلاحاتی عمل آسان بنایا اور رجسٹریشن کا وقت 15 دن سے کم کرکے صرف ایک دن کر دیا ہے۔یونیورسٹی آف انٹرنیشنل بزنس اینڈ اکنامکس کے پروفیسر چھن جیان وے نے کہا کہ یی وو کا اعلیٰ کاروباری ماحول اور متحرک مارکیٹ اس بات کی گواہی ہے کہ چین نہ صرف ایک عالمی کاروباری مرکز ہے بلکہ رہائش اور کام کرنے کے لئے بھی ایک اچھا ملک ہے۔ یہ سب اس بات کا ثبوت ہے کہ چین عالمی سطح پر کھلے پن کو فروغ دینے کے لئے پُرعزم ہے اور اس نے اس میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر