مٹکا اتھارٹی اور پاکستانی نظام حکمرانی

تاثرات، مظہر طفیل

گزرے وقتوں کی عجب کرپشن کی عجیب کہانی أج کے موجودہ پاکستانی سیاسی نظام اور ہمارے حکمرانوں کی مکمل عکاسی کرتی ہے پڑھنے کے لاٸق پسند أٸے یا نہ أٸے مگر واقفان حال کا کہنا ہے کہ حقاٸق و دلاٸل سے عاری ہماری اشرافیہ مکمل طور پر اس وقت ریاست ہاٸے پاکستان جو اسلامی مملکت خداداد کی ایک بھیانک تصویر ہے مکمل عکاسی کرتی ہے یہ مٹکا اتھارٹی أج پچیس کروڑ سے زاٸد پاکستانیوں کے منہ پر ایک زور دار تمانچہ ہے جس کی بازگزشت صرف پارلیمینٹ کے مقدس ایوانوں اعلی عدلیہ کے معزز ججز کے چیمبرز نام نہاد علماٸے کرام کےمال غنیمت سمیٹتے مدارس اور راولپنڈی کے ہمارے حقیقی حکمران ہی سن سکتے ہیں مگر اس پر نہ تو عمل کرتے ہیں اور نہ ہی کوٸی سبق ،پھر نہ کہنا کہ ہمیں خبر نہیں ہوٸی چلیں اب أپ کو مثکا اتھارٹی کی اصل کہانی کی طرف لیے چلتے ہیں ماضی میں جب ہمارے خطے میں جمہوریت نام کی کوٸی چیز نہیں تھی بادشاہت کا نظام راٸج الوقت تھا تو ہمارے پیارے ارض وطن پاکستان کی ہی طرح ایک ریاست کا بادشاہ اپنے شاہانہ ٹھاٹ بھٹاٹ کے ساتھ ایک گاوں سے گزر رہا تھا کہ وہاں اچانک اسے راستے کے کنارے ایک پانی کا مٹکا دکھاٸی دیا جس سے وہاں عام گزرنے والے راہگیر پانی پیتے اور چل دیتے بادشاہ کو اس ویرانے میں مٹکے کی موجودگی پر حیرانگی ہوٸی معلومات درکار فرمانے کے احکامات صادر کیے تو مشیران اکرام نے بادشاہ سلامت کے سامنے مٹکے کی مکمل تفصیلات فراہم کرتے ہوٸے بتایا کہ قریبی گاوں کا ایک بزرگ اس مٹکے کا بانی ہے وہ خود ہی اس کی مکمل دیکھ بھال کرتا ہے اور صاف پانی اس میں بھرتا ہے تاکہ اس راستے سے گزرنے والے مسافر حضرات مٹکے کے ٹھنڈے پانی سے مستفید ہوں بادشاہ کو اس بزرگ کی یہ نیکی دل کو لبھاٸی فورا حکم صادر فرمایا کہ اس بزرگ کے لیے ماہانہ ہدیہ مقرر کردیا جاٸے یہاں کہانی ایک نیا جنم لیتی ہے چونکہ بادشاہ کو بزرگ کا مٹکا عمل پسند أچکا تھا کچھ عرصہ بعد دوبارہ بادشاہ سلامت کا اسی راستے سے گزر ہوا تو انہوں نے اپنے مشیران اکرام کو حکم صادر فرمایا کہ ایک اور مٹکے کا بندوبست کیا جاٸے تاکہ یہاں سے گزرنے والے مسافروں کو مزید سہولت میسر أسکے تو مشیران نے فوری ہاں کردی اور کہا کہ اس کےلیے ریاست کے فنڈز درکار ہوں گے تاکہ مٹکے کی مکمل حفاظت اور نگرانی ہواس کے لیے ملازم رکھنے کی بھی اجازت درکار ہے بادشاہ سلامت نے فوری اجازت دے دی بس یہاں سے عجب کرپشن کی عجب کہانی کا نیا موڑ شروع ہوتا ہے ریاست میں ایک مٹکا اتھارٹی قاٸم کردی گی ایک وزیر چند مشیران اکرام اور پھر مختلف محکمے قاٸم کرکے ان کے ملازمین اور ایک عدد دفتر بھی قاٸم ہوگیا یوں اس بزرگ کے نیک عمل کا نتیجہ ریاست کو اپنے کمزور کندھوں پر اٹھانے کے لیے بھاری رقوم خرچ کرنا پڑیں تاہم مٹکا اتھارٹی اپنی روایتی ڈگر پر چل پڑی اسی دوران ایک بار پھر بادشاہ سلامت کا گزر وہیں سے ہوا تو انہوں نے ریاست کی جانب سے رکھے گے مٹکے کی حالت دیکھی تو دکھ بھرے الفاظ سے اپنے مشیران سے بابت دریافت فرمایا کہ مٹکا ٹوٹا پڑا ہے کیوں اسے تبدیل نہیں کیا گیا اور یہاں ویرانے میں یہ عمارت کس کی ہے تو مشیران نے جواب صادر فرمایا کہ بادشاہ سلامت أپ نے مٹکا اتھارٹی بنانے کی اجازت دی تھی یہ عمارت اور اس میں موجود افراد اس کے ملازم ہیں باقی نٸے مٹکے کی خریداری کے لیے قریبی گاوں سے چندہ مہم کا أغاز کردیا گیا ہے جلد ہی مطلوبہ رقم جمع ہونے پر اتھارٹی نیا مٹکا خرید کر یہاں رکھ دے گی اب کہانی کا أخری موڑ ریاست پاکستان اور مٹکا اتھارٹی اور ملک کے موجودہ حالات کا تقابلی جاٸزہ لیں ان شاء اللہ ہم سب کو تمام صورتحال بالکل مثکا اتھارٹی جیسی ہی ملے گی ، پاکستان کی پالیمنٹ عدلیہ اور ریاستی ادارے مٹکا اتھارٹی بن چکے ہیں مافیاز کی حکمرانی پچیس کروڑ بے کے بے بس بے سہارا غریب یتیم مظلوم عوام پر جمہوریت کے پراگندہ نظام کے تحت ایسے حکمرانی کررہے ہیں جیسے یہ ریاست ان کے باپ دادوں کی ملکیت تھی اور اب یہ حکمرانی انہیں وراثت میں ملی ہے کوٸی پوچھنے والا نہیں افسوس صد افسوس کے جب گھر کا چوکیدار ہی چوروں ڈاکووں لیٹروں کا چوکیدار اور حمایتی بن جاٸے تو پھر اس گھر کی عزت و توقیر کی سلامتی کا ضامن کوٸی بھی بننے کو تیار نہیں ہوتا بالکل اس وقت پاکستان کی عوام کی نظروں میں ہمارا سیاسی نظام مٹکا اتھارٹی بن چکا ہے طاقت اور بے غیرتی کے بل بوتے پر یہ عارضی ڈھانچہ بنا کسی سہارے کے کھڑا ہے کسی بھی وقت عوام کا لاوا پھٹا تو کو ٸی نیا بادشاہ أکر اس مٹکا اتھارٹی کا قلعہ قمہ کردے گا باقی فیصلہ پڑھنے والوں پر چھوڑتا ہوں کہ حقاٸق و دلاٸل کی روشنی میں اپنے ضمیر کے مطابق گھمیر اور خطرناک صورتحال کی نشاندہی کی ہے کیونکہ میں خود ایک عام پاکستانی شہری ہوں مٹکا اتھارٹی یا اشرافیہ سے میرا کوٸی تعلق نہیں۔



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر