بیجنگ: بزرگ شہریوں کیلئے قائم کیئر ہوم میں سیلاب سے 31 افراد ہلاک

انٹر نیشنل ڈیسک (نیشنل ٹائمز)چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بزرگ افراد کیلئے قائم کیئر ہوم میں سیلاب سے درجنوں افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچائی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وسطی بیجنگ کے ضلع میون کے ٹاؤن میں بزرگ افراد کیلئے ایلڈرلی کیئر سینٹر قائم ہے جو سیلاب سے متاثر ہوا، کیئر سینٹر میں تقریباً 77 بزرگ شہری مقیم تھے جن میں سے تقریباً 40 افراد سیلاب کی وجہ سے پھنس گئے۔رپورٹس کے مطابق سینٹر میں پانی کی سطح تقریباً 2 میٹر (6 فٹ) تک ریکارڈ کی گئی جس کے سبب بزرگ افراد نکل نہ سکے اور 31 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ایک چینی عہدیدار نے پریس کانفرنس میں اپنی خامیوں کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ ایک طویل عرصے سےاس علاقےکو محفوظ سمجھا جا رہا تھا، اس لیے اسے انخلاء کے دائرہ کار میں شامل نہیں کیا گیا۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر